میں ٹوٹ چکا ہوں، جسٹن بیبر کا ذہنی مسائل کا اعتراف

کیلیفورنیا (آئی این پی)کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر حالیہ دنوں میں اپنی وائرل ویڈیوز اور سخت رویے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔۔
تاہم اب انہوں نے اپنے برے رویے کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔چند روز قبل جسٹن بیبر کیلیفورنیا میں پاپارازی کے ساتھ ایک جھگڑے کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے تاہم اب جسٹن بیبر نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز پر ایک تفصیلی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مسلسل اپنے بارے میں سوچتے سوچتے تھک چکے ہیں اور تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں غصے کے مسائل کا سامنا ہے ۔ بیبر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذات پر ضرورت سے زیادہ توجہ دیتے آئے ہیں، جو اب ان کے لیے ذہنی دباؤ کا باعث بن رہی ہے ۔