دلجیت دوسانجھ کو بالی ووڈ سے بلیک لسٹ ہونیکا خطرہ

دلجیت دوسانجھ کو بالی ووڈ سے بلیک لسٹ ہونیکا خطرہ

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار اور پنجابی میوزک سینسیشن دلجیت دوسا نجھ کو بالی ووڈ سے بلیک لسٹ کیے جانے کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو بھارتی فلمی برادری بالخصوص فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز کی جانب سے شدید تنقید اور بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ آنے والی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکاروں کو شامل کرنے پر ‘ایف ڈبلیو آئی سی ای’ کے صدر بی این تیواڑی کی جانب سے گلوکار و اداکار پر بالی ووڈ سے بے دخل کرنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا غداری کے مترادف ہے اور پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کی مخالفت کرنے والوں کو انڈسٹری سے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں