مرد کو شدید سماجی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے :فریحہ الطاف
کراچی (آئی این پی) سابق ماڈل، فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف نے کہا کہ مرد بھی خواتین کی طرح زندگی میں مختلف صدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔۔۔
ایک انٹرویو میں سابق ماڈل نے کہا کہ مردوں پر بھی سماجی دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنی بیوی، بچوں اور پورے خاندان کے لیے کمانے کے ذمہ دار ہوں۔انہوں نے کہا کہ کتنا اچھا ہوگا اگر مرد و عورت دونوں مل کر کام کریں اور معاشی ذمہ داری بانٹیں، جس سے کسی ایک پر کمانے کا سماجی دباؤ بھی کم ہوگا۔