ہانیہ عامر خواتین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل و مالیاتی ایمبیسڈر مقرر

ہانیہ عامر خواتین کیلئے محفوظ ڈیجیٹل و مالیاتی ایمبیسڈر مقرر

لاہور(آئی این پی ) اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لئے محفوظ اور شمولیتی ڈیجیٹل و مالیاتی ماحول کو فروغ دینے کیلئے یو این ویمن ایشیا اور پیسیفک کی ریجنل ڈائریکٹر کرسٹین عرب نے نیا گڈول ایمبیسڈر مقررکردیا ہے۔۔۔

ہانیہ عامر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں آن لائن رویوں کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا اور نقصان دہ سماجی اقدار کو چیلنج کرنا ہوگا تاکہ خواتین اور لڑکیاں خوف کے بغیر تعلیم حاصل کر سکیں، اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں اور آزادانہ طور پر کام کرسکیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بااختیاری کا حقیقی مطلب تب ہے جب خواتین کی حفاظت یقینی ہو، چاہے وہ آن لائن ماحول ہو یا آف لائن۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں