کیریئر کی ابتدا غیر اخلاقی آفرز پر والدہ بھی رو پڑیں:سارہ چودھری
لاہور(شوبز ڈیسک)دین کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی سابق اداکارہ سارہ چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں قدم رکھتے ہی انہیں اور ان کی والدہ کو بے شمار غیر اخلاقی پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔
ایک پوڈکاسٹ میں سارہ نے بتایا کہ عوام کا عمومی تاثر یہ ہے کہ شوبز میں کام کرنے والوں کا کردار کمزور ہوتا ہے ۔ آغاز میں ایسی پیشکشیں کی گئیں جنہوں نے والدہ کو شدید دکھی کردیا، حتیٰ کہ ایک موقع پر وہ رو پڑیں اور مجھ سے کہا کہ پڑھائی پر توجہ دو اور اس ماحول سے دور رہو۔