صبا قمر کے بغیر میک اپ سین پر صارفین کی شدید تنقید

صبا قمر کے بغیر میک اپ سین پر صارفین کی شدید تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کیلئے جانی جاتی ہیں لیکن حال میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔۔۔

 حال ہی میں وہ ڈرامہ کیس نمبر 9 کی نئی قسط میں وہ بغیر میک اپ جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا ‘چلیں، سکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کریں۔تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بیان سے متفق نظر نہیں آئے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔صارفین نے لکھا کہ صبا قمر سمیت کئی فنکار مہنگے کاسمیٹک طریقۂ کار، فلرز اور انجکشن کا استعمال کرتے ہیں، اسی لیے اُن کا ‘نو میک اپ’ دعویٰ درست نہیں۔کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ‘سرجریز اور فلرز کے بعد بغیر میک اپ آنا تو آسان ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکارہ حقیقتاً میک اپ میں تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں