فلم شوٹنگ کی وجہ سے کاجول،ٹوئنکل کے شو میں نہیں گیا:شاہ رخ
ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا مجھے شو میں مدعو کیا گیا تھا لیکن میں ابھی ایک فلم کی شوٹنگ کر رہا ہوں اور۔۔۔
یہ بات میں کاجول کو بتاچکا ہوں ۔ شاہ رخ نے گفتگو میں کہا کہ اس حوالے سے میں کاجول اور ٹوئنکل دونوں سے معذرت خواہ ہوں، ان کے شو میں شرکت نہ کرنے پر افسوس ہے کیوں کہ میں شرکت کرنا چاہتا ہوں، سوائے کھانے کے سیگمنٹ کے کیوں کہ اس میں بہت کچھ ہے جو میرے لیے مشکل ہے ۔