مجھے گرانے کی سازشیں کامیاب نہ ہوسکیں:طلحہ انجم

مجھے گرانے کی سازشیں کامیاب نہ ہوسکیں:طلحہ انجم

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف رَیپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں ‘سب سے زیادہ سُنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ’ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔۔۔

طلحہ انجم نے سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ انہیں گرانے کے لیے ‘سازشیں، بائیکاٹس، بین، معمولی طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبریں’ بھی کارگر ثابت نہ ہو سکیں۔ ریپر کا کہنا ہے کہ ‘‘اردو رَیپ آج بھی نمبر ون پر ہے ، وہیں جہاں ایک سال پہلے تھا’’۔طلحہ انجم نے اپنی کامیابی کو خدا کا کرم قرار دیتے ہوئے مخالفین کو مشورہ دیا کہ ‘اگر وہ میرے خلاف ہیں تو خوب دعا کریں اور اس سے بھی زیادہ محنت کریں، ہم اگلے سال دوبارہ ملاقات کریں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں