بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم پر طویل بحث پر وشال دادلانی برہم
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ موسیقار و گلوکار وشال دادلانی نے بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم پر 10 گھنٹے کی بحث کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
گلوکار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے کہ اس بحث کی وجہ سے بھارت میں بے روزگاری ختم ہو گئی، انڈیگو نجی ایئرلائن کے مسائل حل ہو گئے اور فضائی آلودگی بھی ٹھیک ہو گئی،کیا پارلیمنٹ کا قیمتی وقت عوامی مسائل کے بجائے علامتی بحثوں پر صرف ہونا چاہیے ؟گلوکار نے کہا کہ 10 گھنٹے ایک گیت پر بحث ہوئی ہے ، عوام کے پیسوں کا ایک منٹ پارلیمنٹ میں ڈھائی لاکھ کا پڑتا ہے ۔