صبا قمر کا نئے ڈرامے میں بولڈ انداز، صارفین کی تنقید

 صبا قمر کا نئے ڈرامے میں بولڈ انداز، صارفین کی تنقید

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور و سٹائلش اداکارہ صبا قمر ان دنوں ‘کیس نمبر 9’ اور ‘پامال’ میں اپنی مضبوط پرفارمنس کے باعث خبروں میں ہیں،۔۔

جبکہ نئے ڈرامے ‘معمہ’ میں ان کے کردار کو بھی توجہ حاصل ہو رہی ہے ۔ تاہم ‘معمہ’ میں صبا قمر کے انتہائی بولڈ لباس کے انداز پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کا ایک بولڈ فوٹو شوٹ بھی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہوں نے جدید طرز کا فِٹڈ گاؤن زیبِ تن کیا ہوا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس اندازِ لباس پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے ، جن میں کچھ نے اسے پاکستانی ڈراموں کے خاندانی مزاج کے خلاف قرار دیا، جبکہ بعض نے نشریاتی 0اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں