اداکارہ کیلئے پر اثر آنکھیں ہونا مثبت بات ہوتی ہے :نمرہ شاہد
کراچی (آئی این پی)اداکارہ نمرہ شاہد اداکاری کے علاوہ اپنی قدرتی خوبصورتی اور پراثر آنکھوں کے باعث بھی خاصی مقبول ہیں۔
حال ہی میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نمرہ شاہد کا کہنا تھا کہ ڈرامہ معمہ نشر ہونے کے بعد بہت سے لوگ انہیں بالی ووڈ اداکارہ کاجول سے مشابہ قرار دے رہے ہیں خاص طور پر آنکھوں کی وجہ سے ۔ ان کے مطابق وہ خود نہیں جانتیں کہ یہ تعریف ہے یا نہیں، لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ ایک اداکارہ کے لیے پر اثر آنکھیں ہونا ایک مثبت بات ہے ۔