شادی اور طلاق کی پیشگوئی ہانیہ عامر کا نجومی پر طنز
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اس سال شادی اور طلاق کی پیشگوئی کی گئی۔ ہانیہ عامر نے طنزیہ انداز میں نجومی کو جواب دیا ۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک مقامی ٹی وی چینل کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک نجومی کا دعویٰ تھا کہ ہانیہ کے زائچے اور نجومی علامات کے تجزیے سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ انہیں 2026 میں طلاق کا سامنا کرنا پڑے گا، حالانکہ اداکارہ تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔ ہانیہ نے طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہوئے ویڈیو پر تبصرہ کیا،‘‘عجیب… پہلے شادی تو ہونے دو۔