شگفتہ اعجاز کو فیسٹیو لک میں ماڈلنگ پر تنقید کا سامنا

شگفتہ اعجاز کو فیسٹیو لک میں  ماڈلنگ پر تنقید کا سامنا

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کو فیسٹیو لک میں ماڈلنگ کرنا مہنگا پڑگیا۔

 شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر ریِل شیئر کی، جس میں وہ ایک نفیس فیسٹیو لک میں ماڈلنگ کرتی نظر آ رہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شگفتہ اعجاز نے اپنے بھائی کے انتقال کے فوراً بعد اس نوعیت کی ریِل کیوں شیئر کی۔ ایک صارف نے تبصرے میں عمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘بطور سینئر سِٹیزن انہیں اپنی عمر کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں