کنسرٹ ٹورز ، برونومارس نے ٹیلرسوئفٹ کو پیچھے چھوڑدیا
واشنگٹن (آئی این پی) مشہور امریکی گلوکار برونو مارس نے کنسرٹ ٹورز کی ٹکٹ فروخت ہونے کے میدان میں عالمی سطح پر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برونو مارس کے آئندہ کنسرٹ ٹور کے ٹکٹس ایک ہی دن میں اکیس لاکھ فروخت ہوئے ۔ٹکٹنگ کمپنیوں کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ٹکٹس کی فروخت نے لائیو نیشن اور ٹکٹ ماسٹر دونوں کے سابقہ ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ شائقین کی جانب سے ٹکٹس کی غیر معمولی مانگ نے ثابت کر دیا کہ برونو مارس اس وقت عالمی میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین فنکاروں میں شامل ہیں۔ میوزک ماہرین کے مطابق اس ریکارڈ فروخت کی بڑی وجہ برونو مارس کی عالمی فین فالوونگ، شاندار لائیو پرفارمنس اور ہٹ گانوں کی طویل فہرست ہے ۔