کرینہ کپور بھی 2016ٹرینڈ میں شامل، تصاویر شیئر کردیں
ممبئی(آئی این پی )بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان بھی سوشل میڈیا ٹرینڈ 2016کا حصہ بن گئیں۔کرینہ کپور خان نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ ماضی کی چند نایاب اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں کرینہ کو حمل کے دوران مختلف مواقع پر پراعتماد اور باوقار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے ۔اداکارہ نے اس دور کو اپنی زندگی کا ایک طاقتور اور خوبصورت مرحلہ قرار دیا ہے ۔کرینہ نے انکشاف کیا کہ وہ حمل کے دوران بھی اپنے کام سے جڑی رہیں اور ریمپ پر واک کرکے یہ ثابت کیا کہ ماں بننا کسی بھی عورت کی پیشہ ورانہ شناخت کو محدود نہیں کرتا۔