رنویر کے فلم چھوڑنے پر شاہ رخ نے ڈان 3 میں واپسی کی شرط عائد کردی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ رنویر سنگھ کے پروجیکٹ چھوڑنے کے بعد وہ ڈان 3 میں واپسی کر سکتے ہیں اورانہوں نے مشروط رضامندی بھی ظاہر کردی ہے ۔
کہا جا رہا ہے کہ 60 سالہ شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ ان کی کامیاب فلم ‘جوان’ کے ہدایت کار ایٹلی کو اس مقبول فرنچائز کے تیسرے حصے سے منسلک کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق اس کا مقصد فلم کے سکیل کو بڑا کرنا اور ناظرین کے لیے نیا جوش وخروش پیدا کرنا ہے ، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ۔