گلوکاری مشکل فن ،بعض لوگ اسے پارٹ ٹائم کام سمجھتے :ملکہ آرزو
لاہور(این این آئی)گلوکارہ ملکہ آرزو نے کہا کہ موسیقی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتی ، پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کے گیت ایک دوسرے کے ملک میں سنے جاتے ہیں لیکن میرا یہ دعویٰ ہے کہ بھارتی گلوکاروں کے مقابلے میں پاکستانی گلوکاروں کے گائے گیت دنیا کے مختلف ممالک میں زیادہ سنے جاتے ہیں ۔
ملکہ آرزو نے کہا کہ میں دنیا کے کئی ممالک میں پرفارم کر چکی ہوں اور میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ معیاری کام کروں ،گلوکاری ایک مشکل فن ہے لیکن بعض لوگ اسے پارٹ ٹائم کام سمجھتے ہیں۔