غلط ہاتھوں میں پڑا ہیرا بھی محض پتھر ہوتا ہے :علیزے سلطان
کراچی (این این آئی)اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے کہا ہے کہ غلط ہاتھوں میں پڑا ہیرا بھی محض ایک پتھر ہوتا ہے ۔
انسٹا گرام پوسٹ میں علیزے کو گاڑی چلاتے دیکھا جاسکتا ہے ، ویڈیو کے پس منظر میں اداس دھن بھی سنی جاسکتی ہے جبکہ ریل کے کیپشن میں انہوں نے مبہم کیپشن لکھا ہے ۔انہوں نے لکھا کہ غلط ہاتھوں میں پڑا ہیرا بھی محض ایک پتھر بن جاتا ہے ۔پوسٹ پر فیروز خان کے مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے علیزہ سلطان سے اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا مطالبہ کیا۔