ریمبو مجھے اکشے کمار کی طرح لگتے تھے :صاحبہ
لاہور (این این آئی)اداکارہ صاحبہ افضل کا کہنا ہے کہ شوہر ریمبو(افضل خان)مجھے اکشے کمار کی طرح لگتے تھے ۔اداکارہ نے ایک پروگرام میں کہا کہ میں دکھنے سے زیادہ ریمبو کی خوبیوں کو پسند کرتی تھی، وہ پاکیزہ روح تھے اور مجھے ان کی عادات پسند تھیں۔
اس وقت وہ مجھے ان کی عادات پسند تھیں، اس وقت وہ مجھے اکشے کمار کی طرح لگتے تھے اور میں اکشے کی بہت بڑی مداح ہوں۔ریمبو نے شادی سے پہلے میرے لیے صاحبہ او صاحبہ گنگنایا، پھول تحفے میں دیتے ، اس کے بعد فلم ہاتھی میرے ساتھی کی شوٹنگ کے دوران میری جان بچائی۔