زیبا بیگم کا لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کے اعزاز میں ڈنر

 زیبا بیگم کا لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کے اعزاز میں ڈنر

لاہور(شوبزڈیسک )پاکستانی فلموں کی ماضی کی ہیروئن زیبا بیگم نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر 600 سے فلموں میں کام کرنے والے نامور ولن لیجنڈری اداکار مصطفیٰ قریشی کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا۔۔۔

اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری کے دونوں ستاروں نے فلموں کے سنہری دور کی یادیں تازہ کیں۔ زیبا بیگم نے کہاکہ مصطفیٰ قریشی اور محمد علی صاحب کی گہری دوستی تھی۔آج ہم نے کھانے پر روبینہ قریشی کو بھی یاد کیا۔لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی نے کہاکہ ہ میری بیگم روبینہ قریشی اور زیبا بیگم میں بہت دوستی تھی۔ اب تو ہمارے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے 90 فیصد لوگ تو دنیا سے چلے گئے ہیں۔اب تو فلم انڈسٹری کا بھی بہت بڑا حال ہے ۔زیبا بیگم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہری دور واپس آئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں