آنٹی جین زی بننے کی کوشش کررہی ہیں، ندا یاسر کے منفرد انداز پر تنقید
کراچی (آئی این پی)میزبان اور اداکارہ ندا یاسر اپنی 52 ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ایک رِیل انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر انہیں ان کے انداز پر تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا ۔
ندا یاسر نے اس موقع پر سفید جیکٹ، سیاہ پتلون اور سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ بہت سے لوگوں نے ندا یاسر سے گزارش کی کہ وہ عمر کے مطابق برتاؤ اختیار کریں اور سوشل میڈیا ٹرینڈز کی نقل نہ کریں۔ایک صارف نے کہا کہ بڑی تو آپ کافی ہوگئی ہیں اب میچیور بھی ہوجائیں دوسرے صارف نے کہا کہ ندا آنٹی نے جین زی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔