روہت کے گھر فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

روہت کے گھر فائرنگ، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کر لی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم ساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والی فائرنگ کی ذمے داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کر لی۔

پولیس نے مطلوب ملزمان میں سے ایک کی شناخت شبھم لونکر کے طور پر کی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کے لارنس بشنوئی گینگ سے روابط ہیں، دریں اثناء شبھم لونکر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فائرنگ کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور روہت شیٹی سمیت بالی ووڈ انڈسٹری کو دھمکی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے اسے کئی بار پیغام بھیجے کہ ہمارے کام میں مداخلت نہ کرے، مگر وہ نہیں سمجھا۔پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ چھوٹا سا ٹریلر دکھایا ہے اگر اب بھی اس نے ہماری بات نہ مانی تو اگلی گولی اس کے سینے میں ماری جائے گی اور یہ پوری بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے وارننگ ہے کہ وقت پر سدھر جاؤ، ورنہ حالات بہت خراب ہو جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں