وکلا کو غنڈہ کہنے پر مشی خان کیخلاف مقدمہ کی درخواست

وکلا کو غنڈہ کہنے پر مشی خان کیخلاف مقدمہ کی درخواست

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ومیزبان مشی خان وکلا کو غنڈہ کہنے پر مشکل میں پھنس گئیں۔ اداکارہ مشی خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مشی خان نے وکلا برادری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ، مشی خان نے وکلا کو غنڈا اور ان کے طرز عمل کو غنڈہ گردی کہا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اداکارہ کے الفاظ وکلا برادری کے لیے تضحیک اور بدنامی کا باعث بنے جب کہ اداکارہ کے الفاظ سے وکلا کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ اندراج مقدمہ کے لیئے این سی سی آئی اے کو بھی درخواست دی ہے ، تاہم این سی سی آئی اے نے تاحال واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں