ہانیہ عامر کے کمنٹ نے شادی کی افواہوں کو تیز کردیا
کراچی (آئی این پی)اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح سے متعلق کمنٹ نے ان کی شادی کی افواہوں کو تیز کردیا ہے ۔ حال ہی میں اپنے مداحوں کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ اپنی شادی کی افواہوں پر ہانیہ نے مزاحیہ انداز میں مداحوں کو جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
ایک مداح نے براہِ راست سوال کیا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد؟جس پر اداکارہ ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ دوپہر جمعہ،اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ مذاق کر رہی ہیں یا واقعی اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے ۔