پروڈکشن ہاؤس کا رنویر سنگھ سے 40 کروڑ ہرجانے کا مطالبہ
ممبئی(آئی این پی)بالی و وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ڈان 3 سے اچانک خارج ہونے کے بعد فرحان اختر کی پروڈکشن ہاؤس نے اداکار سے 40 کروڑ کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق رنویر کے اچانک باہر ہوجانے سے کئی مہینوں کی محنت اور اخراجات پر پانی پھر گیا ہے ۔ پروڈکشن کمپنی کا خیال ہے کہ اداکار کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ دینا چاہیے ۔ تاہم کہا گیا ہے کہ رنویر نے سختی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی مالی ذمہ داری کے پابند نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رنویر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پروجیکٹ اس لیے چھوڑا کیونکہ وہ سکرپٹ سے خوش نہیں تھے۔