شادی سے قبل اہلیہ کا ٹیچر تھا ، آر مادھون کا انکشاف

شادی سے قبل اہلیہ کا ٹیچر  تھا ، آر مادھون کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)سینئر بھارتی اداکار رنگاناتھن مادھون شادی سے قبل اپنی اہلیہ سریتہ کے استاد تھے ۔ ایک ڈنر پر انکی ملاقات نے ان کے تعلقات کی نوعیت بدل دی اور دونوں کی 1999 میں تامل روایات کے مطابق شادی ہوئی۔

آر مادھون نے بتایا کہ کولہاپور میں وہ سریتہ کے استاد تھے اور جب تک وہ ان کی شاگرد رہیں، دونوں نے کبھی ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کیا۔ تعلیم مکمل کرنے اور بعد میں ایئر ہوسٹس بننے والی سریتہ نے انہیں شکریہ ادا کرنے کیلئے ہوٹل میں ڈنر پر مدعو کیا اور بس اس موقع پر ہم نے شادی کا فیصلہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں