لوگ دوسروں کی کامیابی برداشت نہیں کر پاتے :ثروت گیلانی
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ویب سیریز چڑیل کی شاندار کامیابی پر شوبز انڈسٹری میں سے کسی نے انہیں مبارک باد نہیں دی۔
ثروت گیلانی ویب سیریز چڑیل کے مرکزی کرداروں میں شامل تھیں۔ دورانِ گفتگو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میری اس کامیابی پر انڈسٹری کی جانب سے کوئی خاص ردِعمل سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری نے ہمارے شو کی کامیابی کو بالکل سیلیبریٹ نہیں کیا۔ کسی نے بھی اس پر خوشی کا اظہار نہیں کیا۔