خلیل الرحمن قمر کے ڈرامے ناقابلِ برداشت ہو گئے :نادیہ خان
لاہور(شوبزڈیسک )معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر پہلے اچھے ڈرامے لکھتے تھے لیکن اب ان کے ڈرامے ناقابلِ برداشت ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے شومیں میزبان کی جانب سے صبا قمر، ساحر لودھی، بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف سمیت مختلف شخصیات کی تصاویر نادیہ خان کو دکھائی گئیں، جنہیں انہوں نے دلچسپ مشورے دیے تاہم اسی سیگمنٹ میں جب مصنف خلیل الرحمٰن قمر کی تصویر دکھائی گئی تو اداکارہ نے کہا کہ وہ پہلے بہت شاندار لکھتے تھے ، لیکن اب میں یہی کہوں گی کہ جب بھی آپ ڈرامہ لکھیں تو خواتین کو مثبت انداز میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو اس قدر منفی انداز میں نہ دکھائیں، ہم جیسے لوگوں کے لیے جو ڈراموں کو ریویو کرنے کے لیے 3 بار دیکھتے ہیں، یہ ناقابلِ برداشت ہو جاتا ہے کیونکہ وہ جملے بار بار سننے پڑتے ہیں، اس لیے براہِ کرم خواتین کو مثبت روشنی میں پیش کریں۔