میری کامیابی کا راز میرٹ کو ترجیح دینا ہے :درفشاں سلیم

میری کامیابی کا راز میرٹ کو  ترجیح دینا ہے :درفشاں سلیم

کراچی ( آئی این پی)اداکارہ و ماڈل درفشاں سلیم نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا راز محبت اور میرٹ کو ترجیح دینا ہے ۔

 ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ شوبز کی زندگی میں کامیابی کے لئے خود احتسابی ضروری ہے ’ میں ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے ۔ انہوں نے کہا کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پختہ ارادہ کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں