اخلاقی ہدایات دینے والے اپنی قبر کی فکر کریں:اسما عباس

 اخلاقی ہدایات دینے والے اپنی قبر کی فکر کریں:اسما عباس

کراچی (آئی ا ین پی)سینئر اداکارہ اسما عباس نے فنکاروں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی قبر کی فکر کرنے کا مشورہ دیدیا۔

سوشل میڈیا پر موجود ایک مختصر ویڈیو کلپ میں اسما عباس تمام فنکاروں پر مذہب کے حوالے سے ہونے والی تنقیدکا ا جواب دیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں ہدایت کرنے کے بجائے اپنی اپنی قبر کی فکر کریں کیونکہ مذہب ہر ایک کا ذاتی مسئلہ ہے ،اللہ تعالی تو ہم کو اس طرح جج نہیں کرتا جس طرح آپ لوگ کرتے ہیں بلکہ وہ تو بار بار غلطی ہونے کے باوجود بھی معاف کرنے والا ہے ۔اسما عباس نے کہا کہ وہ کس طرح عبادت کرتی ہیں، یہ ان کا اور ان کے خدا کا معاملہ ہے ، وہ شوبز شخصیت ہیں اور ان کا کام لوگوں کو تفریح مہیا کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں