عید پر علی ظفر کا دھوتی لُک، ٹرولرز کے نشانے پر

عید پر علی ظفر کا دھوتی لُک، ٹرولرز کے نشانے پر

لاہور(شوبزڈیسک)پاکستانی میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر نے عید پر دھوتی پہن کر ویڈیو شیئر کی، جو تنقید کی زد میں آگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر علی ظفر نے عید کے موقع پر اہم پیغام کے ساتھ مختصر ویڈیو شیئر کی ہے ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی اور لکھا کہ پودوں کو پانی دینا مت بھولیں۔عید کے موقع پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں علی ظفر نے گلابی و پیچ رنگ کی قمیض کے ساتھ سکرٹ نما لاچا یا دھوتی طرز کا لباس پہن رکھا تھا۔ تاہم گلوکار کا یہ منفرد عید لباس سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں