اللّٰہ تعالیٰ ہم سے پریشان لوگوں کوخوش رکھے : فہد مصطفی

 اللّٰہ تعالیٰ ہم سے پریشان لوگوں کوخوش رکھے : فہد مصطفی

لاہور(شوبزڈیسک)معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے بیانات پر ہونے والی کنٹرو ورسیز پر ہنستے ہوئے کہا کہ ہم جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں کنٹرو ورسی وہیں سے شروع ہو جاتی ہے اور ابھی میری اس بات پر ایک نئی کنٹرو ورسی بنے گی۔

نجی ٹی وی شوکے دوران انہوں نے کہا کہ میرا یہ خیال ہے کہ تنقید بھی اُنہی لوگوں پر ہوتی ہے جو قوم کے لیے تھوڑے سے اہم ہوتے ہیں، تو یہ اللّٰہ کی مہربانی ہے کہ ہم اس ملک کے لیے اہم ہیں۔ پاکستان اور ملک سے باہر اتنے سارے لوگ ہیں جو ہم سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ ہم سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہم شائستگی کو برقرار رکھیں اور ان لوگوں کے بارے میں زیادہ سوچیں جو ہم سے محبت کرتے ہیں نہ کہ ان 4 یا 5 لوگوں کے جو ہم سے پریشان ہیں، اللّٰہ ان پریشان لوگوں کو بھی خوش رکھے ۔دریں اثنا فہد مصطفیٰ نے نسٹاگرام پراپنے والد کیساتھ تصاویر شیئرکیں اور اورساتھ دلچسپ کیپشن تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین، جس پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں