موقع ملے تو والدہ سے اپنے رویے پر معافی مانگوں گی:جھانوی کپور
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ اپنی والدہ سری دیوی سے اپنے رویے پر معافی مانگیں گی۔
ایک انٹرویو کے دوران جھانوی کپورنے بتایا کہ ان کی پہلی فلم دھڑک کی ریلیز سے چند ماہ قبل ہی ان کی والدہ سری دیوی کا انتقال ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کی کامیابی دیکھ نہ سکیں۔ والدہ کا مزاج اور خاندان کو جوڑ کر رکھنے کا انداز آج بھی یاد آتا ہے۔ جھانوی کا کہنا تھا کہ اگر زندگی میں انہیں اپنی والدہ سے بات کرنے کا موقع ملے تو وہ ان کی جدوجہد کو نہ سمجھنے پر معافی مانگیں گی۔