کاروباری معاملے میں یاسر کیساتھ سوچ کا اختلاف تھا:کنور ارسلان
کراچی (آئی این پی)اداکار کنور ارسلان نے یاسر نواز کے ساتھ اختلافات بارے وضاحت پیش کی ہے ۔
کنور ارسلان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں یاسر نواز کے ساتھ اختلافات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے اور یاسر نواز نے مل کر ایک ریسٹورینٹ کھولا تھا جس کا نام فاریسٹ تھا لیکن کاروبار کا یہ تجربہ کامیاب نہیں ہو سکا ،ریسٹورینٹ اس لیے بند ہو گیا کیونکہ میری اور یاسر نواز کی سوچ مختلف ہے ،اختلافات سرمایہ کاری کے حوالے سے نہیں تھے بلکہ ریسٹورینٹ کو کس طرح چلانا ہے اس چیز پر تھے ۔