شوبز میں اچھے برے کیساتھ خود کو منوانا پڑتا ہے :درفشاں سلیم

شوبز میں اچھے برے کیساتھ خود  کو منوانا پڑتا ہے :درفشاں سلیم

کراچی (آئی این پی)اداکارہ درفشاں سلیم نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے شوبز کی دنیا میں اچھے لوگ ملے ہیں۔

ایک انٹرویو میں درفشاں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایسے کردار نبھائیں جن میں نہ صرف معاشرے کی عکاسی ہو، بلکہ اس کی کہانی معاشرے کو سدھارنے میں بھی مدد کر سکیں۔درِفشاں نے کہا کہ شوبز کے بارے میں یہ نہیں کہوں گی کہ سب اچھا ہے ، یا سب برا ہے بلکہ ان سب کے ساتھ اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے ۔ شوبز میں میری کوئی ذاتی پسند یا ناپسند نہیں بلکہ سب سے اچھی دوستی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں