روینہ ٹنڈن نے گھورنے پر سیٹ سے نکلوا دیا تھا:رنویر
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم نگری میں آنے سے قبل اداکارہ روینہ ٹنڈن نے گانے ٹپ ٹپ برسا پانی کے سیٹ سے گھورنے پر انہیں باہر نکلوا دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ نے بتایا کہ 1994 میں ایکشن فلم موہراکے گانے ٹپ ٹپ برسا پانی کی شوٹنگ کیلئے اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن سیٹ پر موجود تھیں ،میں اس وقت بہت چھوٹا تھا اور روینہ جی کو پھٹی پھٹی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا، روینہ جی نے سکیورٹی والوں سے کہہ کر مجھے سیٹ سے باہر نکلوا دیا تھا جس پر میرا دل ٹوٹ گیا۔رنویر سنگھ نے انکشاف کیا کہ اس دوران میں نے اپنے کندھے پر ایک ہاتھ محسوس کیا، جو اکشے کمار تھے ،انہوں نے محسوس کر لیا تھا کہ میں غمگین ہو گیا ہوں۔