جینیفر لوپیز اور ول سمتھ کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں

جینیفر لوپیز اور ول سمتھ  کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں

لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ سٹار جینیفر لوپیز اور ول سمتھ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں جہاں ان کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

 یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل پرانی غیر مصدقہ خبروں پر مبنی ہیں جن میں جاڈا پنکیٹ سمتھ اور سین کومب کے نام بھی شامل رہے ، تاہم ان کہانیوں کی کبھی تصدیق نہیں ہو سکی۔دوسری جانب جینیفر لوپیز اس وقت بین افیلک سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر پر توجہ دے رہی ہیں، جبکہ ول سمتھ اور جاڈا پنکیٹ سمتھ کے درمیان علیحدہ رہنے کے باوجود عوامی تعلق برقرار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں