عالیہ بھٹ کو کانز فیسٹیول میں نظر انداز کئے جانے پر شرمندگی کا سامنا

عالیہ بھٹ کو کانز فیسٹیول میں نظر انداز کئے جانے پر شرمندگی کا سامنا

کانز (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول کے افتتاحی روز فوٹو گرافرز کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ ہلکے گلابی رنگ کے گان میں جلوہ گر ہوئیں تاہم ریڈ کارپٹ پر موجود فوٹوگرافرز دیگر سیلیبرٹیز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے تھے اور عالیہ کی زیادہ تصاویر نہیں لیں۔ویڈیو میں عالیہ مسکراتے ہوئے ، ہاتھ ہلاتے اور کیمروں کے لیے پوز دیتے ہوئے دکھائی دیں تاہم بیشتر فوٹوگرافرز انہیں نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں