سلمان خان کا شوٹنگ کے دوران جان لیوا حادثے سے بچنے کا انکشاف
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دو سٹنٹس دورانِ شوٹنگ غلط ہو گئے تھے ، جس کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچے ۔
سلمان خان نے بتایا کہ فلم جگوراتی کی شوٹنگ کے دوران انہیں 80 فٹ بلند پہاڑ سے چھلانگ لگانی تھی۔ حفاظتی انتظامات کے باوجود وہ پھسل گئے اور پہاڑ کی چٹان سے رگڑ کھا گئے ۔ وہ نیچے گر پڑے اور صورتحال انتہائی خوفناک ہو گئی۔ فلم پتھر کے پھول میں دوران سکیٹنگ وہ حد سے زیادہ رفتار پکڑ گئے اور باکسز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سڑک کے کنارے گڑھے میں جا گرے ۔