شاہ رخ نے فلم کیلئے آفر کی لیکن فرح نے منع کردیا:سیف خان
ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ہدایتکارہ فرح خان کی جانب سے سپر ہٹ فلم میں کام کرنے سے منع کیے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔
حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو دیا جس میں سیف علی خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نے فلم 'میں ہوں نا' میں کام کرنے کی آفر دی تھی اور کہا کہ یہ فلم کا ایک بہت اچھا حصہ ہے ۔اداکار نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر بعد میں ہدایتکارہ فرح خان نے کال کی اور مجھے منع کردیا۔