ڈرامے میں 4بچوں کی ماں کیوں بنی،صنم نے بتا دیا
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صنم سعید نے ڈرامے میں 4 بچوں کی ماں کا کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی۔
صنم سعید نے ایک یوٹیوب چینل پر بتایا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تو میں گھبرا اس لیے رہی تھی کیونکہ مجھے یہ محسوس ہوا کہ یہ ڈرامہ کرنے کے بعد مجھے ماؤں کے ہی کرداروں کی پیشکش ہونے لگے گی، میں اب کسی 25 سالہ لڑکی کا کردار ادا کرنے کے لیے نہیں کہہ رہی ہوں اور میں خود بھی اب ایسے ہی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جو میری عمر کی خواتین کے لیے ہوں، لیکن ہماری شوبز انڈسٹری کا رجحان تھوڑا مختلف ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ مگر پھر میں نے سوچا کہ میں اپنا کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں کیوں دے رہی ہوں، میرے کیریئر کا انحصار میرے اپنے فیصلوں پر ہے ۔