عید لوکلیکشن پر ٹرولنگ،زارا نور عباس والدہ کے حق میں بول پڑیں
کراچی (آئی این پی)اداکارہ زارا نور عباس والدہ اسما عباس کے حق میں بول پڑیں۔حال ہی میں اسما عباس نے اپنے برانڈ کی عید کلیکشن متعارف کروائی، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کلیکشن کو بھارتی پنجابی ثقافت سے متاثر قرار دیا۔
اب زارا نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ ایک ایسے ملک میں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی کو بھی ٹرولنگ کا جواز بنا لیا جاتا ہے ، خاص طور پر جب بات آرٹ اور سیلف ایکسپریشن کی ہو۔انہوں نے کہا کہ اسما عباس!آپ کمال ہیں اور میں آپ سے محبت کرتی ہوں کیونکہ آپ حقیقت پسند اور منفرد ہیں۔