بالی ووڈ کی 100میں سے 2فلمیں اچھی ہوتی ہیں:فرحان
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکار و اداکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی 100 میں سے کوئی 2 ہی فلمیں اچھی ہوتی ہیں۔
فرحان سعید نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں کہا کہ پاکستانی فلموں کا بالی ووڈ کی فلموں کے ساتھ موازنہ غیر منصفانہ ہے کیونکہ بھارت کی آبادی ڈیڑھ ارب کے قریب ہے جب کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ ہے ۔گلوکار نے کہا کہ میں بھارت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو بھارت میں کھلے عام ریلیز ہونے دے اور پھر دیکھیں نتائج کتنے مختلف ہوں گے ۔ یہ ناانصافی ہوتی رہی ہے کہ ان کی فلمیں یہاں لگتی ہیں مگر ہماری فلمیں بھارت میں ریلیز ہی نہیں ہونے دی جاتیں۔ اُنہوں نے بالی ووڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی سہولتوں کی موجودگی میں بھی بالی ووڈ کی 100 میں سے کوئی 2 ہی فلمیں اچھی ہوتی ہیں اور اب تو وہ بھی نہیں ہوتیں۔