خفیہ شادی نہیں کرونگی،خبریں بے بنیاد ہیں:کنگنا رناوت

خفیہ شادی نہیں کرونگی،خبریں بے بنیاد ہیں:کنگنا رناوت

ممبئی(آئی این پی)بھارتی اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ خفیہ شادی نہیں کریں گی۔ اور اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ سبز چوڑیاں اور منگل سوتر پہنے نظر آئیں۔ ہندو روایات میں منگل سوتر شادی شدہ خواتین کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ شاید انہوں نے خفیہ شادی کر لی ہے ۔کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ انداز دراصل کسی کردار یا شوٹ کا حصہ تھا جسے غلط انداز میں پیش کیا گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق کے افواہوں پر یقین نہ کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں