ایشوریا رائے کا نوجوان اداکاراؤں کو مخلصانہ مشورہ
ممبئی (این این آئی)ایشوریا رائے نے کانز فلم فیسٹیول میں کئی شاندار انداز اپنائے ،انہوں نے بولی وڈ میں اپنی جگہ بنانے کے حوالے سے نوجوان اداکاراؤں کو ایک اہم مشورہ بھی دیا جس نے لوگوں کی توجہ کھینچ لی۔
حالیہ انٹرویو کے دوران ایشوریا رائے نے کہا کہ باہر نکلیں، اپنے شوق کو پہچانیں اور اپنے فیصلوں کے ساتھ مخلص رہیں، آپ کو خود اپنا سب سے اچھا دوست بننا ہوگا کیونکہ آپ کو اپنے ساتھ خود ہی کھڑا ہونا ہے ، آج کل کی دنیا میں جہاں بہت سی چیزیں مصنوعی ہوتی ہیں، وہاں آپ آس پاس کے حالات کا اندازہ نہیں لگا سکتے ۔