مامیا شاہ جعفر کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
مامیا شاہ جعفر نے ایک پروگرام میں بتایا کہ ہمیں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے میں 3سال لگے کیونکہ میں دوسرے پروجیکٹس بھی کر رہی تھی اور اس دوران میں بہت بیمار بھی ہو گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی بیماری کا علاج کروا رہی تھی، یوں سمجھ لیں کہ میں کینسر کے علاج کے لیے دوا لے رہی تھی۔اُنہوں نے بتایا کہ مجھے صحت یاب ہونے میں 8 ماہ لگے لیکن اب الحمدللّٰہ میں ٹھیک ہوں اور کام پر واپس آ گئی ہوں۔