کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ایک جملے نے مسکراہٹ چھین لی:نیہا دھوپیا

کاسٹنگ ڈائریکٹر کے ایک جملے  نے مسکراہٹ چھین لی:نیہا دھوپیا

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے اپنے کیریئر کے آغاز کا ایک ایسا تلخ واقعہ شیئر کیا ہے جس نے برسوں تک ان کے اعتماد کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

نیہا دھوپیا نے بتایا کہ جب میں انڈسٹری میں بالکل نئی تھی اور کیریئر کے آغاز میں ایک ٹی وی شو کے آڈیشن کے لیے جا رہی تھی تو میں ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کی گاڑی میں بیٹھی تھی، جب اس نے میری طرف دیکھا تو میں نے مسکرا دیا۔ اس پر اس نے کہا کہ جب تم مسکراتی ہو تو بری لگتی ہو۔ نیہا نے کہا کہ اس ایک تبصرے نے مجھے اگلے 8 سے 10 سال تک ذہنی طور پر متاثر کیے رکھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں