شہرت بظاہر خوبصورت مگر قربانی مانگتی ہے :فہد مصطفی
کراچی (آئی این پی) فلم و ٹی وی کے سٹار اداکار فہد مصطفی نے اپنی بے پناہ شہرت کے پیچھے دی گئی بڑی قربانی سے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے۔
فہد مصطفی حال ہی میں ایک پروگرام میں بتایا کہ کامیابی اور شہرت نے مجھ سے میری ذاتی آزادی اور خاندانی وقت چھین لیا ہے ۔ اب مجھے شادیوں، ڈنرز یا خاندانی تقریبات میں بھی کم ہی بلایا جاتا ہے کیونکہ میری موجودگی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہے ۔فہد مصطفی کے مطابق میرے بچے بھی اب مجھے باہر ڈنر پر چلنے کے لیے نہیں کہتے کیونکہ ہر جگہ مداحوں کا ہجوم لگ جاتا ہے ، جس سے فیملی کے لیے وقت گزارنا مشکل ہو جاتا ہے ۔اداکار نے کہا کہ شہرت بظاہر بہت خوبصورت لگتی ہے ، لیکن اس کے پیچھے کئی ایسی قربانیاں چھپی ہوتی ہیں جن کا اندازہ عام لوگ نہیں لگا سکتے ۔