ہر مادی جذبے سے لاتعلقی ،خود کو اللہ کے سپرد کر دینا حج ہے :درفشاں سلیم
لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکارہ درفشاں سلیم نے حج کی ادائیگی کے بعد طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ صبر، شکر اور بے پناہ توکل کی کہانی ہے ۔
بہت خوشی ہے کہ میں نے یہ سفر اپنے ماما اوربابا کے ساتھ طے کیا ، میں رمی کے پہلے ہی دن بیمار ہوگئی تھی۔ ہر مادی جذبے سے لاتعلقی اور خود کو اللہ کے سپرد کر دینا ہی وہ چیز ہے جو مجھے حج نے سکھائی، اور شاید یہی وہ ایک بات ہے جو میں خود کو بار بار یاد دلاتی رہوں گی۔ جسم درد سے چور ہے لیکن دل پہلے سے کہیں زیادہ مطمئن اور بھرا ہوا ہے ۔