لوگوں کی زندگی پر تبصرے کرنے سے گریز کیا جائے :صحیفہ جبار

 لوگوں کی زندگی پر تبصرے کرنے  سے گریز کیا جائے :صحیفہ جبار

کراچی (آئی این پی)اداکارہ صحیفہ جبار نے سوشل میڈیا صارفین کو لوگوں خاص کر شوبز سے متعلق افراد کی زندگیوں پر تبصرے کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

ایک انٹرویو کے دوران صحیفہ جبار نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کا مذاق اڑائیں، کسی پر تہمت لگائیں، کسی پر باتیں بنائیں، کسی کو نیچا دِکھائیں اور کسی کی نجی زندگی پر تبصرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج جس تنقید کا شکار کوئی دوسرا شخص ہے تو کل ہم اس جگہ پر ہوسکتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یاد رکھیں برا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں